ویب ڈیسک: کاغان ویلی میں فرید آباد کے قریب سیاحوں کی کار الٹ کر دریائے کنہار میں جا گری، گاڑی میں سوار ایک سیاح دریا میں بہہ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پارس کے ایس ایچ او سید تصویر حسین شاہ اپنی پوری نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے، ایس ایچ او سید تصویر حسین شاہ نے خود زخمیوں کو دریا سے نکال کر سڑک تک پہنچایا، تینوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کردیا گیا، بہہ جانے والے ایک سیاح کی لاش کی تلاش جاری ہے، حادثہ کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق گوجرانولہ سے ہے۔
زخمیوں میں شامل افراد کی شناخت محمد ندیم سکنہ گوجرانوالہ (ڈرائیور)، شان ولد محمد یوسف، سکنہ گوجرانوالہ اور محمد شعیب ولد سیف اللہ وڑائچ،سکنہ گوجرانوالہ سے ہوئی ہے جبکہ ایک سیاح حسنین شاہ حادثے کے بعد دریا میں بہہ گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کی شکار گاڑی کو کرین کے ذریعے دریا سے نکال کر سڑک پر منتقل کردیا گیا، اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے دریا میں بہہ جانے والے سیاح کی تلاش کا عمل آج کے لیے روک دیا گیا ہے، جو کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔