ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہارِ تعزیت کریں گے۔
اسلام آباد: 13 جولائی 2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 13, 2026
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورہء قطر پر اسلام آباد سے روانہ ہو گئے ہیں. سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن… pic.twitter.com/QgZzi7TYSv
وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جو دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔
واضح رہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی گزشتہ روز 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔