شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ میں شریک پراسرار نقاب پوش شخص کی شناخت ہوگئی

شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ میں شریک پراسرار نقاب پوش شخص کی شناخت ہوگئی
کیپشن: شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ میں شریک پراسرار نقاب پوش شخص کی شناخت ہوگئی

ویب ڈیسک: ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں سیاہ نقاب پہنے نظر آنے والی پراسرار شخصیت کی شناخت کر لی گئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ شخصیت علی خامنہ ای کے بڑے پوتے محمد جواد خامنہ ای تھے۔

محمد جواد خامنہ ای، علی خامنہ ای کے بڑے صاحبزادے مصطفیٰ خامنہ ای کے بیٹے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وہ رواں برس فروری میں ہونے والے فضائی حملوں میں زخمی ہوئے تھے، جس کے باعث انہوں نے نمازِ جنازہ کے موقع پر چہرہ سیاہ ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا۔

نمازِ جنازہ کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ بعض صارفین کا خیال تھا کہ نقاب پوش شخصیت موجودہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ہیں، تاہم ایرانی میڈیا نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ محمد جواد خامنہ ای تھے۔

دوسری جانب مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق بھی مختلف رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں۔ تاہم ان اطلاعات کی ایرانی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

Watch Live Public News