رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ ہوگا

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ ہوگا
کیپشن: رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ ہوگا

ویب ڈیسک: سال 2026 کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ 12 اگست کو ہوگا، جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آ جائے گا اور دن کے وقت کئی علاقوں میں چند منٹ کے لیے اندھیرا چھا جائے گا۔ اس منفرد منظر کو "رِنگ آف فائر" بھی کہا جاتا ہے۔

یہ نایاب نظارہ گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی روس، اسپین، پرتگال اور یورپ کے متعدد علاقوں میں دیکھا جا سکے گا، جبکہ جزوی سورج گرہن افریقہ، شمالی امریکا، بحر اوقیانوس، آرکٹک اوقیانوس اور بحرالکاہل کے مختلف حصوں میں بھی نظر آئے گا۔

پاکستان، بھارت، چین، ایران، افغانستان اور سری لنکا سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا، کیونکہ اس وقت یہاں رات ہوگی۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن رات 8:34 بجے شروع ہوگا، مکمل گرہن رات 9:58 بجے ہوگا، جبکہ اس کا اختتام رات 11:34 بجے اور جزوی گرہن رات 12:58 بجے تک جاری رہے گا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو کبھی بھی براہِ راست آنکھ سے نہ دیکھا جائے، کیونکہ اس سے بینائی کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس نظارے کے لیے صرف تصدیق شدہ سولر فلٹرز یا خصوصی سورج گرہن کے چشمے استعمال کیے جائیں۔

واضح رہے کہ یورپ میں تقریباً 30 برس بعد مکمل سورج گرہن دیکھا جائے گا، جس کے باعث دنیا بھر کے ماہرینِ فلکیات اور شوقین افراد اس نایاب فلکیاتی مظہر کے منتظر ہیں۔

Watch Live Public News