نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کا ایک اور سنگ میل عبور

نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کا ایک اور سنگ میل عبور

اسلام آباد(پبلک نیوز) ووکیشنل اسکلز اور ہائی ٹیک ٹریننگ کی فراہمی کے ساتھ ہی کامیاب جوان پروگرام نے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

ایک لاکھ 70 ہزارنوجوانوں کے مختلف یونیورسٹیز سے ہائی ٹیک اسکل کورسز مکمل ہو گئے۔ نوجوانوں کو فری لانسنگ، بلاگنگ اور ویب انیلیسز جیسے جدید ترین کورسز کروائے گئے۔ اسکل اسکالر شپ کے تحت وفاقی حکومت نے نوجوانوں میں 10 ارب روپے تقسیم کئے۔ نوجوان نے اپنی پسند کے ہنر میں ہائی ٹیک کورسز کئے۔ ہائی ٹیک کورسز کرنے والے ہزاروں نوجوان گھر بیٹھے روزگار حاصل کر نے لگے۔

سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے آج نئی ڈاکومنٹری جاری کر دی۔ اسلام آباد کی نادیہ حسن نے اسکل اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے روزگار حاصل کر لیا، نادیہ حسن نے نیوٹک یونیورسٹی سے جدید کوڈنگ اور ڈیوائس مینجمنٹ کا ہائی ٹیک کورس کیا۔ نادیہ حسن کا کہنا تھا کہ ماسٹرز تعلیم مکمل ہونے کے باوجود ملازمت نہیں مل رہی تھی، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ کے ذریعے ہنر حاصل کیا تو گھر بیٹھے روزگار مل گیا، اب نوکری نہ ہونے کے باوجود گھر بیٹھے آن لائن پیسے کما رہی ہوں، وزیراعظم عمران خان اور کامیاب جوان پروگرام ٹیم کی شکرگزار ہوں۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی خاتون نادیہ حسن کو مبارکباد، کہانادیہ حسن ہزاروں نوجوانوں کیلئے مثال بن گئی، بے روزگاری سے تنگ نوجوان اسکل اسکالرشپ حاصل کر کے روزگار حاصل کریں، وفاقی حکومت اپنے نوجوانوں کی ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے،کامیاب جوان قرض، اور اسکل اسکالرشپ پروگرام ملک کے نوجوانوں کیلئے ہیں، اب تک ہزاروں نوجوانوں کو قرض اور اسکل اسکالرشپس فراہم کی جا چکی ہیں،وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کیکئے اربوں روپے مختص کر رکھے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔