(ویب ڈیسک ) مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 4600 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 4023 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 7 روپے کا ہوگیا ۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے کے بعد 3417 ڈالر فی اونس ہوگیا۔