سپیکر پنجاب اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹری برائے انرجی منصور اعظم پر برس پڑے

سپیکر پنجاب اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹری برائے انرجی منصور اعظم پر برس پڑے

حیدر منیر (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان پارلیمانی سیکرٹری برائے انرجی منصور اعظم پر برس پڑے، پارلیمانی سیکرٹری اعظم منصور نےسپیکر کو جواب دیا کہ سی ایس آر کے فنڈز کمیٹی کے ذریعے خرچ کئے جاتے ہیں جس کے ممبر ارکان پنجاب اسمبلی ہوتے ہیں ۔

 اعظم منصور نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو بتایا کہ سی ایس آر کمیٹی میں ڈسٹرکٹ کمیٹی بھی کام کرتی ہے۔

 سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا تمام ممبران ہاتھ کھڑا کرکے بتائیں کہ کون سی ایس آر کمیٹی کا ممبر ہے،ایوان میں کسی ایک نے بھی ہاتھ اٹھا نہیں کہا کہ وہ سی ایس آر کمیٹی کا ممبر ہے۔

محمد اقبال نے کہا اعظم منصور صاحب بات ٹھیک نہیں کررہے کوئی ممبر سی ایس آر کمیٹی کا ممبر نہیں ہے،اس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ منصور اعظم صاحب آپ ایوان میں جھوٹ بول کر اس ایوان کی توہین کررہے ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ آپ پہلے سی ایس آر میں ممبران اسمبلی کی شمولیت پر مشتمل نوٹی فکیشن لائیں۔

پنجاب اسمبلی کااجلاس پانچ منٹ کےلئے ملتوی ہونے کے بعد دوباوہ شروع ہوا۔ اعظم منصور  کا کہنا تھا کہ میں نے چیک کیا ہے محکمہ کا ممبران کے ارکان پر مشتمل نوٹیفکیشن نہیں ہے۔ 

کل نوٹیفکیشن کے مطابق رپورٹ جمع کروائوں گا جو 2021ء میں نوٹیفکیشن جاری ہوا اس میں ناظم صوبائی و وفاق کے ممبران اسمبلی ہوتے ہیں،میں چیک کروں گا کہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟

اعظم منصور کا کہنا تھا کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی پیٹرولیم پالیسی 2012 کے سی ایس آر کے تحت پروڈکشن بونس اور رائلٹی کی مد میں فنڈز جمع کروانے کی پابند ہیں، ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے ہیلانی بلاک ضلع میانوالی کے تحت سال 2020ء سے نومبر 2024ء تک ضلعی انتظامیہ کو سی ایس آر کی مد میں 26.551ملین روپے ادا کئے جس میں سے 21.680 ملین روپے مختلف سکیموں پر خرچ کئے گئے۔

 سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس وزارت پیٹرولیم کا نوٹیفیکیشن ہوناچاہیے،محکمہ سی ایس آر کے پیسے یونین کونسل پر خرچ ہوں تو اس کااختیار ڈپٹی کمشنر کےپاس ہے۔

سی ایس آر میں کمیٹی کےلیے عوامی نمائندوں کی شرکت کے بغیر نوٹیفکیشن نہیں ہوسکتا،

کارپوریٹ ، سوشل رسپانسبیلیٹی کی جو کمیٹی بنائی جاتی ہے تو اگر معاملہ ڈپٹی کمشنر کی صوابدید پر چھوڑدیا جائے تو مقصد ختم ہوجاتا ہے۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر