وہ افراد جن کی موبائل سمز 30 جون کو بند کردی جائیں گے؟ اہم خبر

وہ افراد جن کی موبائل سمز 30 جون کو بند کردی جائیں گے؟ اہم خبر

(ویب ڈیسک ) نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  کن افراد کی موبائل سمز 30 جون کو بند کردی جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر نادرا  کا کہنا ہے کہ  ایسے تمام شناختی کارڈز جن کی میعاد 2017 میں ختم ہو چکی ہے ان پر جاری شدہ موبائل سمز 30 جون 2025 کو بند کر دی جائیں گی۔

اسی طرح ایسے تمام شناختی کارڈز جن کی میعاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے ان پر جاری شدہ موبائل سمز 31 جولائی 2025 کو بند کر دی جائیں گی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ لہٰذا قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی فوری تجدید کرائیں۔

Watch Live Public News