خاور مانیکا کی فائرنگ اور دھمال کی ویڈیوز وائرل

خاور مانیکا کی فائرنگ اور دھمال کی ویڈیوز وائرل
پاکپتن (ویب ڈیسک) خاتون اول بشریٰ مانیکا کے سابق خاوند خاور مانیکا کے گھر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ خاور مانیکا تقریب کے دوران دھمال ڈالتے رہے اور فائرنگ بھی ہوتی رہی۔اطلاعات کے مطابق خاور مانیکا کے گھر میں ان کے فرزند ابراہیم مانیکا کی شادی کی خوشی میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ شادی کے لیے منعقدہ تقریب میں دولھا کے باپ اور بھائی نے صوفیانہ کلام پر دھمالی ڈالی جس دوران ان پر نوٹ بھی نچھاور کیے جاتے رہے۔ ان لمحات کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر آئی تو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ان کو دھمال ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی تقریب کے دوران خاور مانیکا نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ان کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ ویڈیو میں ان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مانیکا فیملی ذرائع کے مطابق ابراہیم مانیکا کی شادی 9 اپریل کو طے ہے۔ تمام تقاریب اس شادی کی خوشی میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ اسی خوشی میں مانیکا فیملی کے آبائی غائوں پیر غنی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔