غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کیپشن: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

پبلک نیوز: غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق 12 مارچ 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 513,506 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری  ہے۔

02 مارچ سے 12 مارچ تک 10,245 افغان شہریوں میں 3254 مرد، 2547 خواتین اور 4444 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 400 گاڑیوں میں 365 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

Watch Live Public News