عمران خان سےملاقات نہ کرانےپرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

عمران خان سےملاقات نہ کرانےپرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس
کیپشن: عمران خان سےملاقات نہ کرانےپرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر علامہ ناصر عباس کی درخواست پر جسٹس سمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 مارچ 2024 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہ کرائی۔

وکیل درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات کرائی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

Watch Live Public News