وزیراعظم شہباز شریف کا اچانک مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ، عوام میں گھل مل گئے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے جائزے کے لیے اسلام آباد میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا اچانک دورہ کیا اور عوام میں گھل مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم نے دورے کے دوران مستحقین سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مستحقین سے پیکیج کے حصول کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج کے حصول کیلئے آئے مستحقین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Watch Live Public News