ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 28 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 1544 روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 95 ہزار 730 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 2179 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔