امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزم کیخلاف گھیرا تنگ

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزم کیخلاف گھیرا تنگ
کیپشن: Ameer Balaj Tipu
سورس: web desk

ویب ڈیسک: امیر بالاج ٹیپو قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے نامزد ملزم طیفی بٹ کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران اشرف کے مطابق طیفی بٹ کی گرفتاری کے ریڈ وارنٹ کے لیے کاغذات انٹر پول کو بھجوائے جاچکے ہیں،عمران کشور نے بتایا کہ اگلے ہفتے ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے بیرون ملک جائے گی، امیربالاج قتل میں نامزد ملزم طیفی بٹ دبئی سے امریکا بھی چلا گیا تو اسے پاکستان لائیں گے۔

گذشتہ ماہ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے تھانہ چوہنگ میں درج کر رکھا ہے۔

مقدمے میں 4 نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ خواجہ تعریف عرف طیفی اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو بھی نامزد کیا گیا اور مدعی مقدمہ کے مطابق حملہ آور نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے دشمنی کے باعث فائرنگ کی۔

 
 

Watch Live Public News