عمران خان نے اسلام آبادہائیکورٹ میں ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

عمران خان نے اسلام آبادہائیکورٹ میں ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
کیپشن: عمران خان نے اسلام آبادہائیکورٹ میں ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی، غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔ججز کے تبادلوں میں آئین اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی جائے۔سپریم کورٹ الجہاد ٹرسٹ کیس میں طے شدہ اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، اسلام آباد ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Watch Live Public News