96ارب ڈالر کی کرپٹو ایکچینج چلانے والا مفرور ملزم بھارت سے گرفتار

96ارب ڈالر کی کرپٹو ایکچینج چلانے والا مفرور ملزم بھارت سے گرفتار

ویب ڈیسک : امریکا کی درخواست پر 96 بلین ڈالر کی کرپٹوکرنسی   ایکسچینج  چلانے والا لتھوانیا کا شہری کیرالہ انڈیا سے گرفتار کرلیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص لیتھوانیا کا شہری الیکسیج بیسیوکوف  ہےجو دہشت گرد تنظیموں، منشیات اسمگلروں اور سائبر جرائم پیشہ افراد کو منی لانڈرنگ کرنے کے الزامات میں امریکا کو کئی سالوں سے مطلوب تھا ۔

محکمہ انصاف کے مطابق بیسکیوکوف روس میں رہ رہا تھا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ بیسیوکوف نے  بھارت کا سفر کیوں کیا۔

بھارتی ادارے سی بی آئی کے مطابق ریاست کیرالہ میں پولیس نے بیسیوکوف کو حالیہ  ہفتے گرفتار کیا گیا ہے ۔ امریکی محکمہ انصاف کے ترجمان نکول ناواس آکسمین نے الیکسیج بیسیوکوف  کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

یادرہے امریکی محکمہ انصاف نے ایک ہفتہ پہلے بیسیوکوف اور ایک روسی شہری الیگزینڈر  میراسرڈا کے خلاف کرپٹو  کرنسی ایکچینج ’’ گرانٹیکس’’ چلانے کے الزام میں فرد جرم ختم کردی ہے ۔

مبینہ طورپر بیسیوکوف Garantex کو چلانے اور آن لائن رکھنے کا ذمہ دار تھا جبکہ میرا سرڈا ایکسچینج کی شریک بانی اور چیف کمرشل افسر تھیں 

ورجینیا میں عائد فرد جرم کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے 2022 میں Garantex کی منظوری دی۔  جس کے بعد  بیسیوکوف اور دیگر ساتھیوں نے پابندیوں سے بچنے کے لئے " Garantex کے آپریشنز کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا اور امریکی کاروباریوں کو دھوکہ دیا ۔ فرد جرم کے مطابق، ایکسچینج نے 2015 اور 2019 کے درمیان 96 بلین ڈالر کے لین دین  کیا۔

Watch Live Public News