ویب ڈیسک: صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے ساحل نے2024 کے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں چاروں صوبوں، کشمیر ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے کیسز شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس ملک بھر میں خواتین پر تشدد کی 5253 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز میں قتل ، خودکشی ، اغوا ،عصمت دری ،غیرت کے نام پر قتل اور ٹارچر شامل ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2024 میں خواتین کے قتل کے 1373 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خواتین کے اغوا کے 954 اور تشدد کے 685 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ برس خواتین کے ساتھ زیادتی کے 611 اور خودکشی کے 443 واقعات رپورٹ ہوئے۔
خواتین پر تشدد کے 74 فیصد کیسز پنجاب سے اور 15 فیصد سندھ سے رپورٹ ہوئے۔7 فیصد کا تعلق خیبر پختون خواہ سے 2 فیصد کیسز کا تعلق اسلام آباد، بلوچستان، کشمیر اور گلگت سے ہے۔