ٹانک : جنڈولہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک

ٹانک : جنڈولہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک

(ویب ڈیسک)   جنڈولہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نےجنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو  سلام پیش کرتےہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  10 خوارجی  دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Watch Live Public News