ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں وہ اور لارادتہ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے، ان کے بینک اکاؤنٹس میں بہت کم پیسے تھے اور انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جبکہ پریانکا چوپڑا کو ان کے والدین کی حمایت حاصل تھی۔
دیا مرزا نے بتایا کہ لارا دتہ جو پہلے ہی ماڈلنگ کر رہی تھیں انہوں نے دیا مرزا کو اپنے چھوٹے سے رہائشی کمرے میں خوش دلی سے جگہ دی۔ دیا نے بتایا کہ وہ مس یونیورسل کے لیے لارا دتہ کا سامان پیک کرنے میں ان کی مدد کیا کرتی تھیں اور یہی لمحہ ان کے سفر کا اہم موڑ ثابت ہوا۔
دیا مرزا نے پریانکا چوپڑا کے شاندار کیریئر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں تقریباً فوراً کامیاب ہو گئی تھیں کیونکہ انہوں نے شروع سے ہی شاندار کارکردگی دکھائی تھی لیکن بعد میں انہیں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے مسائل میں اضافہ ہوا۔
دیا مرزا نے اپنی جدوجہد کے حوالے سے بتایا کہ وہ اور لارا دتہ نوڈلز کھا کر گزارا کرتے تھے کیونکہ ان کے پاس کچھ اور کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اور ماڈلنگ سے جو پیسے کماتے تھے وہ رقم بچاتے تھے، انہوں نے بتایا کہ وہ والدین سے کوئی رقم نہیں لیتے تھے۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کبھی کبھار ان کی بچت ختم ہو جاتی تھی اور بلز بڑھ جاتے تھے، لیکن وہ پھر بھی شاندار ایونٹس میں مہنگی گاؤنز پہن کر شریک ہوتیں، اور گھر واپس آ کر صرف نوڈلز کھاتی تھیں جو ان کی واحد خوراک ہوتی تھی۔