ویب ڈیسک: دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست دیدی۔
شیر بنگلا اسٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا. پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 274 رنز بنائے اوربنگلادیش کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف دے دیا۔تاہم میچ کے دوران بارش ہوگئی اور جیت کیلئے ڈیل ایل ایس کے تحت بنگلہ دیش نے 32 اوورز میں 243 رنز بنانے تھے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر صاحبزادہ فرحان 31 اور معاذ صداقت 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا نے 64 اور محمد رضوان نے 44 رنز بنائے۔
رشاد حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مھدی حسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 114 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔توحید نے 28 ، افیف حسین نے 14 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت، حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فہیم اشرف اور محمد وسیم نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کے پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔