پی ایس ایل11: گودا کیش موتی اور بلیسنگ موزاربانی کا پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ

پی ایس ایل11: گودا کیش موتی اور بلیسنگ موزاربانی کا پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) گودا کیش موتی اور بلیسنگ موزاربانی نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی  نے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے اپنے فیصلے سے لاہور قلندرز کو آگاہ کر دیا۔

لاہور قلندرز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گودا کیش موتی کی جگہ سری لنکا کے دنیتھ ویلالاگے کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا،دنیتھ ویلالاگے کی شمولیت کا اعلان جلد کر دیاجائے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق گودا کیش موتی نے سفری مشکلات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ گودا کیش موتی ورلڈکپ کے دوران بھارت میں پھنسنے  والے ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں شامل تھے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق  اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر بلیسنگ موزاربانی نے بھی پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا،اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل بلیسنگ موزاربانی نے فیصلے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آگاہ کردی۔

خیال رہے کہ  بلیسنگ موزاربانی کا آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ ہوا۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بلیسنگ موزاربانی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

Watch Live Public News