(ویب ڈیسک) ایران میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں، جن میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ ، قومی سلامتی کے مشیر نے شرکت کی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان تہران میں ریلی میں شریک ہوئے، صدر سے لوگوں نے ہاتھ ملائے، سیلفیاں بھی بنوائیں۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی تہران میں ریلی میں شریک ہوئے۔قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اورسربراہ ایرانی عدلیہ غلام حسین محسنی نے ریلی میں شرکت کی۔
تہران میں انقلاب اسکوائر پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔القدس ریلی میں اسرائیل و امریکا نے حملہ بھی کیا لیکن بے خوف شہری نعرہ تکبیر بلند کرتے رہے۔
اس موقع پر ایران کے سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا کہ القدس ریلی پر حملہ اسرائیل کی کمزوری اور کنفیوژن کو ظاہر کرتا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نہ سمجھ سکے کہ ایرانی قوم مضبوط، آگاہ اور پرعزم ہے۔