محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی
کیپشن: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں با رش ہونے کی توقع ہے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں بارش گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بادل چھائے رہینگے،چترال،سوات،شانگلہ،مالاکنڈ اور ایبٹ آبادڈویژن میں بارش کاامکان ہے،باجوڑ،پشاور،مردان،صوابی،خیبر،کوہاٹ،ہنگو،چارسدہ میں بھی بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخو کے وسطی اضلاع میں شام کے اوقات میں گرم اور گردالودع ہوائیں چلنے کاامکان ہے،صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 19ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 37فیصد ریکارڈ کی گئی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ڈی آئی خان میں39 بنوں  میں36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 11  ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سیدوشریف میں 7،کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا ا مکان ہے جبکہ آزاد کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تربت، سبی میں درجہ حرارت 44، نواب شاہ 46، دادو میں 47 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News