ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم کے گھر آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ عملے نےبروقت کارروائی کرتے ہوئےآگ پر قابو پا لیا۔ ایمرجنسی سروسز نے آس پاس کے گھروں کو خالی کروالیا۔فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر کا داخلی دروازہ مکمل طور پر جل گیا۔ گھر کے اندر بھی در و دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کسی قسم کا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے وقت وزیراعظم کیئر اسٹارمر شمالی لندن میں واقع اپنے اس گھر میں نہیں تھے۔ وہ گزشتہ برس جولائی میں وزیر اعظم بننے کے بعد سے وزیراعظم ہاؤس میں مقیم ہیں۔