پاک بحریہ کانیا ملی ترانہ "اے وطن" جاری،مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین

پاک بحریہ کانیا ملی ترانہ
کیپشن: پاک بحریہ کانیا ملی ترانہ "اے وطن" جاری،مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین

ویب ڈیسک: پاک بحریہ نے مسلح افواج کے بے مثال اتحاد اور قومی دفاع کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے ایک نیا ملی ترانہ " اے وطن" جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ترانہ تینوں مسلح افواج کی آپریشن "بنیان مرصوص" میں شاندار کامیابی کے پس منظر میں جاری کیا گیا ہے، جو قومی سلامتی اور یکجہتی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

ترانے میں وطن کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے کردار، قربانیوں اور عزم کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ موسیقی اور شاعری کے امتزاج نے اسے ایک جذبہ انگیز ترانہ بنا دیا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Watch Live Public News