ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی عمران خان سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور شریف خاندان مودی سے لڑنے کے بجائے ہم سے لڑ رہے ہیں، کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شہباز شریف فون نہیں کرسکتا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مودی کو جو تھپڑ لگے ہیں وہ اس کا بدلہ لے گا اور مودی کو جواب دینے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، خواجہ آصف کہہ رہا ہے کہ بھارت سے کشمیر میں جاری دہشتگردی پر بات چیت ہوگی، ہوسکتا ہے مجھے سننے میں غلطی ہو خواجہ آصف سے وضاحت لے لیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفا دینے کا کہا ہے؟
علیمہ خانے کہا کہ کل سے آپ لوگوں کی رپورٹنگ دیکھ کر حیران ہوں، عمران خان نے جنید اکبر پر مزید بھروسہ کر کے تحریک چلانے کی ذمہ داری تھی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو لگتا ہے عہدہ بہت بڑی چیز ہے لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے تحریک بڑی چیز ہے، تحریک انصاف کے لیے تحریک سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 20 ماہ قبل میرا نام ای سی ایل میں شامل ہوا تھا، آج عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ دے دیا، اب دیکھتے ہیں فیصلے پر عملدرآمد ہوتا ہے یا نہیں۔