(ویب ڈیسک ) برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہو چکی ہے، فوجی تنصیبات اور گولہ بارود کو نشانہ بنا کر بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی ثالثی سے جنگ بندی ممکن ہوئی، متعدد ممالک نے کردار ادا کیا ،وزیراعظم نے صدر ٹرمپ، چینی، سعودی، اماراتی، ترک اور قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا گیا۔ امریکی صدر نے بھارت و پاکستان کے درمیان مسائل کے حل کی خواہش ظاہر کی۔ کشمیر کو مذاکراتی ایجنڈے میں شامل کرنے کی امید ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ بھارت پانی نہیں روک سکتا،ہماری قانونی پوزیشن مضبوط ہے۔ پہلگام حملے پر پاکستان کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی لیکن بھارت نے انکار کیا ۔ بھارت کی جانب سے بغیر ثبوت الزامات، کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ700,000بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں حملہ سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔ پہلگام حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔ تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہیں آیا۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہو چکی ہے، فوجی تنصیبات اور گولہ بارود کو نشانہ بنا کر بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی ایم اوز کی سطح پر پہلا رابطہ ہوا، معاملات آگے بڑھ رہے ہیں ۔ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے، مغربی سرحدوں پر مسلسل جنگ جاری ہے، پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی مکمل تردید کرتا ہوں۔