(ویب ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے مئی کے لیے آرایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا ۔
سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
سوئی نادرن کے لیے قیمت 11.79 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ سوئی نادرن کے لیے قیمت میں 1.68 ڈالر فی ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے قیمت 10.87 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں 1.71 ڈالر فی ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔
