اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پر ،50 بین الاقوامی پروازیں لینڈ ہوئیں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پر ،50 بین الاقوامی پروازیں لینڈ ہوئیں

ویب ڈیسک:   اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بتدریج معمول پر آنے لگا، 11 سے 13 مئی تک 50 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئیں۔
بین الاقوامی سطح پر 28 پروازیں منسوخ، 1 غیر آپریشنل قرار دی گئی،  دبئی، ریاض، دوحہ، مدینہ اور استنبول سے پروازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
 49 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد سے روانہ ہوئیں، 18 منسوخ ہوئیں،  5 بین الاقوامی روانگی پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ یا ملتوی ہوئیں،  ملکی پروازوں میں بھی بہتری، 28 اندرون ملک پروازیں اسلام آباد پہنچی۔
 ڈومیسٹک پروازوں میں 14 منسوخ، 3 غیر آپریشنل رہیں، کراچی، اسکردو، گلگت، کوئٹہ، لاہور اور پشاور سے پروازوں کی آمد ہوئی، اسلام آباد سے 25 اندرون ملک پروازیں روانہ، 9 منسوخ، 4 غیر آپریشنل۔

 ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق بیشتر پروازیں آپریشنل پابندیوں یا بیرونی عوامل کے باعث منسوخ ہوئیں، فلائٹ آپریشن کی بحالی کا عمل مسلسل جاری ہے۔

Watch Live Public News