(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل اظہار یکجہتی اور حمایت کے کلمات پر اپنے بھائی رجب طیب اردوغان کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل اظہار یکجہتی اور حمایت کے کلمات پر اپنے بھائی رجب طیب اردوغان کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ، دیرپا اور تاریخی تعلقات پر فخر کرتا ہے۔ پاکستان کے ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مشکل کی ہر گھڑی میں مزید مضبوط ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام اور فروغ کے لئے رجب طیب اردوغان کی کاوشوں پر خصوصی طور پر مشکور ہوں۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ممالک اور عوام کے لئے ایک بہتر اور روشن مستقبل کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔