ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ
کیپشن: ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا  1100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 943 روپے کمی  سے 4 لاکھ21 ہزار 263 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کمی سے 4690 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

دوسری جانب، فی تولہ چاندی 2.31 روپے اضافے سے 9139 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 198 روپے اضافے سے  7835 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 2.31 ڈالر اضافے سے 86.55 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Watch Live Public News