سیکیورٹی فورسز کابارکھان میں آپریشن ، 7 دہشتگرد ہلاک،میجر سمیت 5 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کابارکھان میں آپریشن ، 7 دہشتگرد ہلاک،میجر سمیت 5 جوان شہید

(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز  نےبارکھان میں آپریشن کرتے ہوئے  7 دہشتگرد ہلاک کردیے جبکہ اس دوران   پاک فوج کے میجر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بارکھان کے علاقے نوشام میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن  کیا۔ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان  نے دہشتگردوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الہندوستان تنظیم کے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی، نائیک فدا حسین اور 3 سپاہی شامل ہیں ۔میجر توصیف احمد بھٹی کا تعلق ضلع پاکپتن سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے  کہ  علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔دشمن کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق “عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم دہرایا گیا۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں۔

Watch Live Public News