سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں 905 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 56 ہزار 296 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 03 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ 16 اکتوبر سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔