ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران کو محدود پیمانے پر تیل فروخت کرنے کی اجازت دینے والا 21 جون کا جنرل لائسنس منسوخ کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.87 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 76.03 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
دوسری جانب ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے تناظر میں امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 72.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق ایران سے متعلق امریکی پالیسی میں سختی اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔