(ویب ڈیسک) ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.20 ڈالر، یعنی 2.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 93.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد 88.16 ڈالر فی بیرل ہے۔