تہران میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

تہران میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
کیپشن: تہران میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

ویب ڈیسک:  ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا شدید بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آئندہ دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں پانی کی راشننگ کا آغاز کر دیا جائے گا، اور اگر بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانا بھی پڑ سکتا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق تہران کے مرکزی پانی کے ذخائر میں صرف دو ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا ہے اور شہریوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس سال ایران میں بارشوں میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایران کے مختلف صوبوں میں 50 سے 80 فیصد تک پانی کی کمی کا سامنا ہے اور ملک کے متعدد علاقے خشک سالی کے شدید اثرات سے دوچار ہیں۔

Watch Live Public News