کراچی:سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کیلئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری

کراچی:سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کیلئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری
کیپشن: کراچی:سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کیلئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری

ویب ڈیسک: جرائم پر قابو پانے کے لئے کیا گیا اقدام ہی غیر محفوظ ہوگیا۔ کراچی میں کلفٹن میں سیف سی پراجیکٹ کے کیمروں کیلئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوگیا۔ جس کی ڈی جی سیف سٹی نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی پراجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کے بعد کیمرے اتار لئے گئے ہیں۔ سیف سٹی کے کیمروں سے منسلک باکس چوری ہوا ہے۔ ڈسٹری بیوشن باکس چوری کے بعد کیمرے بند ہوگئے۔ جنہیں محفوظ کرتے ہوئے کھمبے سے اتار لیا گیا۔ 

ڈی جی سیف سٹی پراجیکٹ نے بتایا کہ ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہوتا ہے۔ کیمروں سمیت سیف سٹی پراجیکٹ کے تحفظ کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کو کہا گیا تھا۔ اس حوالے سے زونل ڈی آئی جیز سے بھی میٹنگ ہوئی تھی۔

ڈی جی سیف سٹی نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے چوری تشویشناک بات ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Watch Live Public News