ویب ڈیسک: پیغام رسانی کے لئے دنیا بھر میں استعمال ہونے والی مقبول ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اور آسان پیدا کردی، نئی ’اپ ڈیٹ‘ کو سراہا جارہا ہے، واٹس ایپ اپنی ڈیسک ٹاپ ایپ متعارف کروا دی۔
واٹس ایپ حکام کے مطابق یہ اپ ڈیٹ پہلے والی ایپ سے کچھ مختلف ہے۔ اس بار میٹا ( Meta) نے پرانی ونڈوز ایپ کو ختم کر کے ایک ویب بیسڈ ورژن متعارف کرایا ہے جو Microsoft WebView2 ٹیکنالوجی پر کام کرتا ہے۔
یہ تبدیلی پہلے ہی کئی بین الاقوامی مارکیٹس میں کی جا چکی تھی، اور اب پاکستان میں بھی آہستہ آہستہ تمام صارفین تک پہنچ رہی ہے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہموار اور آسان ہے۔ اس کا ڈیزائن بھی پہلے سے زیادہ خوبصورت ہے۔
پہلے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ تھی، وہ ونڈوز کی UWP (Universal Windows Platform) ٹیکنالوجی پر بنی تھی، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ تیز اور بہتر ہے۔ لیکن حقیقت میں وہ اکثر لَیگ اور کَرش کر جاتی تھی۔
نئی ایپ میں واٹس ایپ نے ایک بار پھر ویب بیسڈ ماڈل اپنایا ہے، یعنی اب یہ بنیادی طور پر واٹس ایپ ویب کا پیک شدہ ورژن ہے، نہ کہ مکمل علیحدہ ایپ، نئی ایپ میں انٹرفیس کو بھی سادہ کر دیا گیا ہے۔
کچھ صارفین کو نوٹیفکیشنز اور سیٹنگز کے انداز میں فرق محسوس ہو سکتا ہے۔ اگرچہ کچھ فیچرز کم لگ سکتے ہیں، لیکن واٹس ایپ نے چینلز ، اسٹیٹس، اور کمیونٹیز کے لیے بہتر سپورٹ شامل کی ہے۔
مجموعی طور پر، نئی ایپ کارکردگی کے لحاظ سے زیادہ مستحکم لگتی ہے، پاکستان میں تمام صارفین کو جلد نئی ایپ ڈیٹ موصول ہوجائے گی۔