مزید استعفے بھی آئیں گے، فوری منظور ہونگے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

مزید استعفے بھی آئیں گے، فوری منظور ہونگے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

ویب ڈیسک:سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ جن لوگوں کے استعفے آتے رہیں گے وہ فوری منظور بھی کرلیے جائیں گے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ہلچل کا ذکر تین سے چار دن سے کررہا تھا وہ چائے کی پیالی میں طوفان کی کوشش ناکام ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو شروعات ہے مزید استعفے بھی آئیں گے انہیں بھی فوری منظور کیا جائے گا، کسی نے کوئی تیر نہیں چلایا ویسے بھی سروس میں وقت کم ہی بچا تھا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یاد رکھیں یہ لفظ اب پراکسیز کا حساب ہوگا، قوم کو اب سمجھ آگئی ہوگی کہ کون کس کس مخصوص پارٹی کا سہولت کار تھا۔

دوسری جانب مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے والے ججز لائق احترام ہیں، ہمارا مؤقف درست ثابت ہوگیا ہے کہ دونوں ججز کا ذاتی اور سیاسی ایجنڈا تھا اور ان کے خط سیاسی تقریر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز نے کس طرح کہا کہ 27ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے، ان ججز نے اپنے چیمبرز کے جونیئر سے ہائیکورٹ کو بھر دیا، سپریم کورٹ جج بن کر سیاسی تقریریں کی جائیں اس سے بڑی بدقسمتی نہیں ہوسکتی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صرف گفتگو اور تقریر کرنی ہے تو پھر کسی وجہ کی ضرورت نہیں ہے۔

Watch Live Public News