ویب ڈیسک:27ویں آئینی ترمیم پر اعتراضات بڑھ گئے، سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان کا بھی استعفیٰ آگیا۔
سپریم کورٹ کے دو ججز کے بعد سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان نے بھی لا اینڈ جسٹس کمیشن سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مخدوم علی خان نے اپنا استعفیٰ چیف جسٹس و چیئرمین کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ استعفیٰ بھی 27ویں آئینی ترمیم پر بڑھتے تحفظات کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
قبل ازیں جسٹس منصور علی شاہ بطور سپریم کورٹ جج مستعفی ہوئے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے بھی استعفی دے دیا، دونوں ججز نے استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا۔
دونوں ججز کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 27ویں آئینی ترمیم کی دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر مملکت نے بھی اس پر دستخط کئے۔