ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی طرف سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملنے کی باضابطہ درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی چیئرمین سے جیل میں ملنے کی اجازت کی درخواست ہے۔
آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔