راولپنڈی میں تعلیمی ادارے 4 روز بعد کھل گئے

راولپنڈی میں تعلیمی ادارے 4 روز بعد کھل گئے
کیپشن: راولپنڈی میں تعلیمی ادارے 4 روز بعد کھل گئے

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں تعلیمی ادارے 4 روز بعد کھل گئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی تمام سڑکیں بھی کھول دی گئی ہیں۔

راولپنڈی مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے ہیں۔ مری روڈ سے فیض آباد جانے والی سڑک تاحال بند ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی بند ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون اور ڈیٹا سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔ آئی جی پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو کا راستہ کھول دیا گیا۔

خیال رہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے شہری اپنے گھروں تک محدود ہوگئے تھے۔ بچوں کی حفاظت کیلئے تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے تھے۔

Watch Live Public News