امیربالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی عبوری ضمانت سے متعلق نئی پیشرفت

امیربالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی عبوری ضمانت سے متعلق نئی پیشرفت
کیپشن: امیربالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی عبوری ضمانت سے متعلق نئی پیشرفت

ویب ڈیسک: امیربالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے مقدمے میں عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں دونوں فریقین کے وکلاء پیش ہوئے۔ 

عقیل عرف گوگی بٹ کے وکیل نے کیس کو انتظار میں رکھنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے گوگی بٹ کے وکیل کی استدعا کو منظور کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کو انتظار میں رکھ لیا۔ 

عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کررکھی ہے۔ تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Watch Live Public News