ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن ارکان نے اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر نعرے بازی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن ارکان نے ہاتھوں میں ایجنڈے کی کاپیاں تھام کر احتجاج کیا۔ اپوزیشن کی پنجاب اسمبلی کے ایوان میں لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی کی نعرہ بازی کی۔
اپوزیشن رکن رانا شہباز ڈائس کے قریب کھڑے ہوکر نعرے بازی کرتے رہے۔ اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے قریب آکر شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں۔
دوسری جانب حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے اپوزیشن کو ڈاکو اور چور قرار دیدیا۔