(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل کیے جانے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔
پولیس کی جانب سے صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام اباد کی داخلی اور خارجی راستوں پر سول کپڑوں میں ملبوس افراد تعینات کردیے گئے۔ملبوس افراد مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کی حکمت عملی پر نظر رکھیں گے۔
داخلی راستوں پر پولیس کی قیدی وینز بھی پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں قائم ریسٹ ہاؤسز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا، مذہبی جماعت کی جڑواں شہروں میں کارکنان اور عہدے داران پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
دوسری جانب راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی زیر قیادت پولیس کا فلیگ مارچ جاری ہے۔ فلیگ مارچ مری روڈ اندرون شہر اور بیرون شہر کے مختلف علاقوں میں کیا جارہا ہے۔ فلیگ مارچ میں پولیس، ایلیٹ فورس پولیس کے سینیئر اور ماتحت افسران سمیت ٹریفک پولیس اور ڈنڈا بردار اہلکار شامل ہیں ۔