ویب ڈیسک: عمران خان کی 7مقدمات میں درخواست ضمانت پر اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔
سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی درخواست کی سماعت بھی 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل حسنین مرتضٰی سنبل کو آگاہ کردیا۔