ویب ڈیسک: کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست ایڈووکیٹ رانا سکندر کے توسط سے دائر کی گئی۔ درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیا ہے کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں۔نامناسب مواد دیکھ کر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ فیس بک اور ٹک ٹاک کے سبب سولہ سال سے کم عمر بچے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے عادی ہورہے ہیں۔
آسٹریلیا اور فرانس کی پارلیمنٹس نے سولہ سال سے کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کی۔ پی ٹی اے نے بچوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کم عمر بچوں کے فیس بک، ٹک ٹاک استعمال بارے قانون سازی کا حکم دے۔