ویب ڈیسک: 16ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈسٹری نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ تجویز کر دیا۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 54 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔
اگلے 15 روز کیلئے مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ورکنگ میں ٹیکسز اور ایکسچینج لاسز شامل نہیں ۔
یاد رہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 ستمبر کو کیا جائے گا ۔
اوگرا نئی قیمتوں کے تعین کی سمری 15 ستمبر کو حکومت کو بھجوائے گا
وزیر اعظم شہباز شریف نئی پٹرولیم قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی