پشاور: جی پی او کے قریب عمارت کا حصہ گر گیا، 5 افراد ملبے تلے دب گئے

پشاور: جی پی او کے قریب عمارت کا حصہ گر گیا، 5 افراد ملبے تلے دب گئے

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ صدر بازار میں جی پی او کے قریب عمارت کا حصہ گرگیا، ملبے تلے 5 افراد دب گئے۔

 ترجمان ریسکیو1122کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ملبے تلے 5 افراد موجود تھے،  3 افراد کو زندہ تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا، دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق ایک مزید شخص ملبے تلے موجود ہے، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

Watch Live Public News