نواز شریف کے ہمراہ بیٹی مریم نواز نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

نواز شریف کے ہمراہ بیٹی مریم نواز نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
مکہ مکرمہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر اور دیگر اہل خانہ نے بھی عمرہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کر دی ۔ تصویر میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف احرام باندھے ہوئے ہیں جب کہ مریم نواز نے سیاہ رنگ کا عبایا زیب تن کر رکھا ہے آج شریف فیملی کے ارکان مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔